Friday, 29 November 2024


ن لیگ کی کارکردگی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے

 

ایمز ٹی وی (لاہور ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول اور عالمی سطح پر سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ اگر ہم اندرونی طو رپر چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ گئے تو اس سے پاکستان کے مقصد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ آئندہ وزیر اعظم کیلئے ہماری زبان پر بار بار ایک ہی نام آتا ہے جس نے ملک کو سی پیک دیا 4سالوں میں مثالی ترقی دی وہی آئندہ وزیراعظم ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر ہمارے بچوں کو شہید کر رہا ہے۔

بلوچستان کے اندر اورعالمی سطح پر پاکستان کے خلاف اس کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں یکجا ہو کر صرف پاکستان کی بات کرنی چاہیے ۔ اگر ہم چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ گئے تو اس سے پاکستان کے مقصد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ہر ادارے کو پاکستان کی مضبوطی کے لئے یکجا ہو جانا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکشن ہر جگہ ہوتی ہے لیکن ہمیں وہ بات کرنی چاہیے جس سے پاکستان کا فائدہ ہو ۔

مشرف اور ضیاء الحق کا دور دیکھ لیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی چار سالہ کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہاہے ۔

ایا ز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ہم خوابوں میں محل نہیں دیکھتے بلکہ ہم نے اپنی کارکردگی سے پکے محلوں کی بنیاد ڈال دی ہے ۔ ہم ہوائی باتوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہماری جماعت میں سے کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ جب میں وزیر اعظم بنا تو فلاں کام کروں گا بلکہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ خدمت کریں گے اور پھر فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment