Friday, 29 November 2024


قندیل قتل کیس،مفتی عبدالقوی کی بیماری ایک معمہ بن گئی

 

ایمز ٹی وی (ملتان) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار اور ملتان کے اسپتال میں زیر علاج مفتی عبدالقوی کی آج انجیوگرافی کی گئی،ڈاکٹرز کے مطابق مفتی عبدالقوی کو ابھی زیرعلاج رکھا جائے گا ۔ ملزم مفتی عبدالقوی کی آج انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو گرافی ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو 2 روز قبل اس وقت دل میں تکلیف ہوئی جب وہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں تھےجس کے بعد انہیں فوراًانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں اب تک وہ زیر علاج ہیں ۔ سینئرز ڈاکٹرز کے مطابق مفتی عبدالقوی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں ابھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا ۔ مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ 23 اکتوبر کو ختم ہو گا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

 

Share this article

Leave a comment