Friday, 29 November 2024


عثمان خان شنواری کی تباہ کن باؤلنگ نے شارجہ میں لنکا ڈھادیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں عثمان خان شنواری کی ’دھماکے دار‘ باﺅلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 103 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عثمان خان شنواری نے تباہ کن باﺅلنگ کے ذریعے صرف 21 گیندیں کروا کر ہی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں ۔ انہوں نے محض 8 کے مجموعی سکور پر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 20 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ پہلی وکٹ 1 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمارا وکراما کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 2 کے مجموعی سکور پر گری اور دنیش چندی مل بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری اور کپتان اوپل تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر نیروشن ڈیکویلا بھی عثمان خان شنواری کی تباہ کن باﺅلنگ کی تاب نہ لا سکے اور 8 ہی کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پانچواں شکار بھی عثمان خان شنواری نے ہی کیا جب 20 کے مجموعی سکور پر ملندا سری وردنا 6 رنز بنا کر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سری لنکا کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے تھے جو 49 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 63 کے مجموعی سکور پر گری اور سیکوگ پراسانا 16 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔ 85 کے مجموعی سکور پر آٹھویں وکٹ بھی گر گئی اور تھیسارا پریرا 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نوویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی جیفری ویندرسے تھے جنہوں نے 2 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئیر کا دوسرا میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے انتہائی عمدہ اور تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی.

 

Share this article

Leave a comment