Friday, 29 November 2024


نیب کسی سے سیاسی یا ذاتی انتقام کے لئے نہیں بنا، چیئرمین نیب

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے۔
اسلام آباد میں نیب ڈی جیز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، اب کام، کام اور صرف کام ہوگا، نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے۔
چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کسی سے سیاسی یا ذاتی انتقام کے لئے نہیں بنا، میرٹ، دیانتداری، ایمانداری، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، 25 اکتوبر 2017 کے بعد میگا کرپشن کے تمام مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ 3 ماہ کے اندر طلب کرلی ہے قانون کے دائرے میں ہی رہتے ہوئے تمام شکایات، انکوائریوں، تحقیقات کو ٹرانسپرنسی، سائنسی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment