Saturday, 30 November 2024


شرجیل میمن کی گرفتاری میں نا انصافی کا تاثر درست نہیں، چیئرمین نیب

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ شرجیل میمن کی گرفتاری عدالتی احکامات کی تعمیل ہے، اس میں نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجازعدالت کے پاس زیرسماعت ہے اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا مجاز عدالت نے کیا، نیب نے عدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل میں ہوئی اس لیے گرفتاری میں کسی سے نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کسی سے کسی قسم کا فرق کسی بھی بنیاد پرروا نہیں رکھے گا، اب احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا۔ واضح رہےکہ نیب نے کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ شرجیل میمن کی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل میمن کی بے شرمی سے گرفتاری نیب کس کو دکھانا چاہتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment