Saturday, 30 November 2024


ایم کیو ایم پاکستان صاف ستھری جماعت ہے

 

ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی سرگرمیاں کم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ،ہمارے خلاف مقدمات22 اگست کے واقعے پر بنے تھے لیکن23 اگست کے بعدان مقدمات کا کوئی جواز نہیں،عدلیہ میں بہترین ججز ہیں ،امید ہے انصاف ہو گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا بانی ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے ،گڑھے مردے اکھاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں،ایم کیو ایم رہنماﺅں کا پیسے کی منتقلی میں کوئی عمل دخل نہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان صاف ستھری جماعت ہے،ہمارے کارکن کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ،ہمارے 800 سے زائد کارکن قید میں ہیں،انہوں نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں قیدکارکنوں کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،اسیر ساتھیوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک ہورہا ہے، اسے ختم کیا جائے،کارکنوں کو زبردستی آزمائش میں ڈالنا برداشت نہیں کریں گے ۔فاروق ستار نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانے پراحتجاج کا حق رکھتے ہیں، گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے ،وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہمارے معاملات کا نوٹس لیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے کچھ ساتھیوں کیخلاف نئے مقدمات بن رہے ہیں اوروفاداری تبدیل کرنے والوں کیلئے آسانی ہو جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے ،کچھ بھی ہوہم تشدد کیخلاف کھڑے ہوں گے اورامید ہے عدالت میرٹ پر فیصلے کرے گی۔

 

Share this article

Leave a comment