Friday, 29 November 2024


امتحانی فیس معاف کر نے کا مطالبہ

 

ایمزٹی وی(کراچی)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چئیرمین حیدرعلی ،مرکزی رہنماﺅں انور علی بھٹی، محمد انور، مرتضیٰ شاہ، محمد سلیم، عبدالرحمن، امتیاز صدیقی، ڈاکٹر ذوالفقار ، مغفور نجیب اور محمد عارفین، ضلعی صدور پرویز ہارون، دوست محمد دانش، محمد شکیل، امتیاز ڈوگر، خان محمد ، عالم شیر اور تمام جنرل سیکرٹریزنے ایک مرتبہ پھر کے سرکاری اسکولوں اور کالجز کے طلبہ کی امتحانی فیسیں حکومتِ سندھ کی جانب سے ادا کیے جانے والے فیصلے کو تعلیم دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل باڈیز اور لیبر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے اسکولز بھی حکومتی محکموں کی سرپرستی میں چلتے ہیں۔ ان اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے بھی فوری طور پر امتحانی اخراجات معاف کیے جائیں۔ اس کے علاوہ سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اور دی سٹیزن فاﺅنڈیشن کے زیر انتظام اسکولوں اور انتہائی کم فیس والے تعلیمی اداروں میں بھی غریب اور پسماندہ گھرانوں کے بچے پڑھتے ہیں۔ لہٰذا ان اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے امتحانی اخراجات حکومتِ سندھ کی جانب ادا کیے جائیں۔ حکومتِ سندھ کے اس فراغ دلانہ اقدام سے نہ صرف غرب بچوں کی تعلیمی کفالت ہوگی بلکہ ان سکولوں کی انتظامیہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment