Friday, 29 November 2024


پاکستان کی ہاکی رینکنگ میں ترقی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ایف آئی ایچ کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم ایک درجہ بہتری کےساتھ 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق ارجنٹائن کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بلجیم 2 درجہ ترقی کے ساتھ تیسری، نیدر لینڈ چوتھی، جرمنی 2 درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارت بدستور چھٹی، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں، اسپین نویں، آئر لینڈ دسویں، کینیڈا گیارہویں اور ملائیشیا بارہویں پوزیشن پر برقرار ہے
پاکستان نے کوریا کو ایک درجہ پیچھے دھکیلتے ہوئے 13 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ 15 ویں نمبر پر ہے، جاپان اور چین ایک ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب 16 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، فرانس دو درجہ تنزلی کے ستھ 18 ویں نمبر پرآ گیا ہے، آسٹریا 3 درجہ آگے آتے ہوئے 19 ویں جبکہ مصر ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 20 وین نمبر پر موجود ہے۔

 

Share this article

Leave a comment