Friday, 29 November 2024


ایم کیو ایم کےسابق رکن کاسانحہ بلدیہ کافوجی عدالت میں چلانےکامطالبہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد ہلچل مچ جائے گی کیونکہ حماد صدیقی تو ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کی سربراہی بھی کرتا رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سانحہ بلدیہ اور12مئی کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو۔حمادصدیقی کوجلد سے جلد پاکستان منتقل کر کے اس کا کیس فوجی عدالت میں چلانا چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی عدالتوں پرلوگوں کو زیادہ اعتماد ہوتاہے، کیس میں کسی قسم کی تاخیر سے نقصان ہوگا کئی گواہ مارے جائیں گے جبکہ لواحقین کو انصاف فوجی عدالت سے جلد ملے گا اور عوام بھی اعتماد کریں گے۔
 

 

Share this article

Leave a comment