Friday, 29 November 2024


بھارت میں مذہبی آزادی کے لئے امریکہ میدان میں آگیا

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)امریکا نے بھارت میں مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے لاکھوں ڈالرخرچ کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان امریکی وزارت خارجہ کے جمہوری بیورو برائے انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھارت میں مذہبی آزادی کو پروان چڑھانے کے لیے ایسی سماجی تنظیم یا این جی او کو امداد فراہم کرے گا جو کسی سیاسی تنظیم کا حصہ نہ ہو۔
ایسی این جی او کو مذہبی انتہا پسندی کو کم کرنے اور پرمذہبی بنیادوں پر ہونے والے تشدد کو روکنے کا ٹاسک دیا جائے گا اوراس مقصد کے لیے این جی او کو امریکا تقریباً 5لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ امریکا نےاس مشن کے لیے امیدوار این جی اوز سے اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے سدباب کے لیے منصوبے،مثبت سرگرمیوں اور عوامی آگاہی کے اقدامات طلب کیے ہیں۔
 

Share this article

Leave a comment