ایمزٹی وی(صحت)اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرے کا باعث ہوتا ہے، لیکن ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ کافی کا استعمال کینسر کے خطرے کو 18 فیصد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایک برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی ساؤتھ ایمپٹون یونیورسٹی اور ایڈن برگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دن میں 3 سے 4 کپ کافی پینا امراض قلب جیسے دل پر دباؤ، اسٹروک اور دیگر شکایات کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، علاوہ ازیں زیادہ کافی پینے والوں میں کم کافی پینے والوں کے مقابلے میں کینسر کا خدشہ 18 فیصد کم ہوتا ہے۔
دوسری جانب جرنلز آف انٹرنل میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق دن میں تین کپ کافی پینے والے افراد لمبی عمر پاتے ہیں۔ تحقیق میں دس یورپی ممالک سے 5 لاکھ 20 ہزار افراد کو ریسرچ کا حصہ بنایا گیا، جس کے نتائج میں واضح ہوا کہ کافی کے استعمال سے امراضِ قلب، کینسر، گردوں کے امراض، فالج، نظامِ تنفس میں خرابی اور ذیابیطس (شوگر) جیسے خطرناک امراض سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔