Friday, 29 November 2024


دھرنے کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی تعطل کا شکار ہوگئی

 

اسلام آباد: دھرنے کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی تعطل کا شکار ہوگئی۔ کراچی میں دھرنے کے باعث صرف 20 فیصد تیل کی سپلائی ہوسکی۔ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی درالحکومت کے علاقے فیض آباد میں ہونے والے دھرنے کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی تعطل کا شکار ہوگئی اور ہر جگہ پیٹرول کا حصول مشکل ہوگیا۔ لاہور، پشاور، خان پور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق کراچی میں راستوں کی بندش کی وجہ سے صرف 20 فیصد آئل ٹینکرز اندرون ملک روانہ ہو سکے۔ سپر ہائی وے پر ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں جن میں لاکھوں لیٹر تیل موجود ہے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ترسیل کی بحالی کے لیے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز الائنس نے بھی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ ہڑتال کے باعث ملک بھر میں سامان کی ترسیل بند ہے

 

Share this article

Leave a comment