Friday, 29 November 2024


کوئی ملک کیلئے کام نہیں کررہا،مصطفی کمال

 

لاہور :پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلیٰ عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،ایک شخص کو بچانے کیلئے کوششیں ہورہی ہیں، ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے،موجودہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میراوزیراعظم نوازشریف ہے،سب حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں کوئی ملک کیلئے کام نہیں کررہا،ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں رہ گئی،چیئرمین پی ایس پی کا کہناتھا کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلیٰ عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،اداروں کاحکم نہیں مانیں گے توملک نہیں چل سکتا،ایسے حالات میں بیوروکریسی بھی کام چھوڑدیتی ہے، ملک میں حکومت اورحکومتی ادارے نہیں چل رہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے یہاں آکر خوشی ہوتی ہے، گزشتہ روزطاہرالقادری نے فون پرملاقات کی دعوت دی تھی ،آج سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کریں گے، طاہرالقادری ملنا چاہتے ہیں اور اپنا موقف رکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی بحران کاشکارہے،ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل پربات کی،پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے،ملک میں صحت اورتعلیمی نظام کابراحال ہے اورہرسال پاکستان میں3لاکھ بچے بھوک سے مرجاتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment