Friday, 29 November 2024


پارٹی کبھی نہیں چھوڑوں گا، چوہدری نثار علی خان

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءچوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ نوازشریف کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن ن لیگ نہیں چھوڑوں گا،حلقے کے کارکنان نے 1985ءسے اب تک ساتھ دیا،ہمیشہ ساتھ دینے پرورکرزکا مشکورہوں, پارٹی اختلافات کے باعث وزارت داخلہ چھوڑی تھی لیکن مسلم لیگ ن نہیں چھوڑی,جو نواز شریف میں خامی ہے وہ بتا تا ہوں، وطن عزیز کو بہت خطرات ہیں مجھے پاکستان اورعوام سے پیار ہے۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے حلقے این اے 52کے گاﺅں کوری خدابخش میں عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ تھا تو ملک مخالف بیان کا جواب دیتا تھا چاہے امریکہ کی طرف سے ہو یا بنگلہ دیش کی طرف سے، اس ملک میں نعرے لگانے والے لیڈر بہت ہیں عمل کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کلمہ پڑھنے سے مسلمان بن سکتے ہیں مگر مکمل مسلمان عمل سے بنتے ہیں انسان کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ ایمان کو جانچے ، یہ فیصلہ صرف ایک ذات کے پاس ہے جو ہمیشہ سے ہے اورہمیشہ رہے گی، یہاں سیاست میں لوگ بہت گر جاتے ہیں لاہورمیں ایک بڑا سیاسی لیڈر ایسے شخص سے ملاجس کوکبھی اچھے الفاظ سے نہیں پکارا، آپ کو فخر ہوناچاہیے آپ کا لیڈر ایسا نہیں ہے۔

 

Share this article

Leave a comment