ایمزٹی وی(لاہور)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمراابصارعالم کی تعیناتی کالعدم قراردینے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس شاہد کریم نے 70 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاجس میں 11 نومبر 2015 اور 8 اپریل 2016 کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چیئرمین پیمراکی تعیناتی میرٹ پرکی جائے اور آئندہ تعیناتی سے پہلے نئے قوانین بنائے جائیں،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سلیکشن بورڈ کے ارکان کی تعیناتی میرٹ پرکی جائے۔