Friday, 29 November 2024


طاہر القادری کا حکومت کے خاتمے کےملک گیراحتجاج کا اعلان

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17جنوری سے حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ کے استعفے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، اب بات استعفوں کی نہیں بلکہ پوری حکومت کاخاتمہ ہوگا۔ اب ہم استعفے نہیں مانگیں گے بلکہ استعفے لیں گے۔ ہم 17 جنوری سے مسلم لیگ (ن) کی تمام حکومتوں کے خاتمے کے لیے ملک گیر احتجاج شروع کررہے ہیں۔
طاہر القادری نے کہا کہ احتجاجی امورکی نگرانی کیلیے ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس11 جنوری کو ہوگا اور یہ کمیٹی احتجاجی امور کی منصوبہ بندی،لائحہ عمل اور کسی بھی قسم کے فیصلے کی مجاز ہوگی، کمیٹی جب چاہے اجلاس طلب کرسکتی ہے اور احتجاجی تحریک کے تمام اقدامات کی نگرانی بھی یہی کمیٹی کرے گی۔

 

Share this article

Leave a comment