Friday, 29 November 2024


عوامی تحریک کے احتجاج کے اعلان پر کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(پنجاب)پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے احتجاج کے اعلان پر کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر حکمت عملی بنائی گئی۔

طاہر القادری کا حکومت کے خاتمے کےملک گیراحتجاج کا اعلان

 

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پرُ امن احتجاج کو نہ روکنے اور احتجاج کرنے والوں کو سیکیورٹی بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج جمہوری حق ہے،کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کرے، پر امن احتجاج کو نہیں روکا جائے گا،اگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے گزشتہ دنوں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ سے 7 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment