Friday, 29 November 2024


عمران صاحب!اپنے گندے اعمال کو نوازشریف پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں

 

ایمزٹی وی(لاہور)عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران صاحب!آپ منی لانڈرربھی ہیں ، صدقات ، زکوةٰ کے پیسے بھی کھاتے ہیں،آپ غیرملکیوں سے فنڈنگ لیتے ہیں اور اس کاجواب بھی دینا ہے۔
حنیف عباسی کا کہناتھا کہ عمران صاحب! بشریٰ بیگم اور ان کے خاندان کی پریشانی کا سبب آپ ہیں،اپنے گندے اعمال کو نوازشریف پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں،آپ اپنی اوقات میں رہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی کہانیاں لندن کے گلی کوچوں،کیلیفورنیا کی عدالتوں اوربنی گالا کی پہاڑیوں تک پھیلی ہوئی ہیں،آپ اپنی بیٹی کوسینے سے لگاکرعوام سے صادق وامین ہونے کا سرٹیفکیٹ لیں،حنیف عباسی نے کہا کہ عمران صاحب بیٹیوں سے توغریب سے غریب آدمی بھی محبت کرتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment