Friday, 29 November 2024


بچی کے بے ہیمانہ قتل پر شہریوں کا غم و غصے کا طوفان

 

ایمزٹی وی(قصور)قصور میں 8سالہ بچی کو بد اخلاقی کر کے قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور ڈی سی او آفس اور ڈی پی او آفس کا گھیراﺅ کر لیا جبکہ دوسری جانب سیاسی رہنماﺅں نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھی واقعے کا از خودنوٹس لے لیا ہے
۔بچی کے بے ہیمانہ قتل پر عوام اور رہنماﺅں کی جانب سے شدید احتجاج اور مذمت سامنے آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس میں ملزم بچی کو لے کر جا رہا ہے ۔پولیس نے شدید دباﺅ کے بعد ملزم کا خاکہ بھی جاری کردیا ہے ۔دوسری جانب قصور میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلا دیں جس سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے

 

Share this article

Leave a comment