Friday, 29 November 2024


ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قوم کی بیٹیاں محفوظ ہوں,طاہر القادری

 

لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون نے قومی قیادت کو اکٹھا کردیا ہے اور ایسا ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے. وہ لاہور میں اپنے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قوم کی بیٹیاں محفوظ ہوں اور معصوم زینب جیسی بیٹیوں کو پورا انصاف ملے. انہوں نے کہا کہ 17 جنوری کو شہباز شریف کا قاتل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے اور سترہ جنوری کے احتجاج سے زینب سمیت دیگر معصوم بچیوں کو بھی انصاف ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین بھی انصاف لے سکیں گے. طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ نے شہباز حکومت اور حواریوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کیا جس سے قاتل کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا استعفیٰ اب ہمارا اولین مطالبہ ہے. انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے تمام ملزمان کو شہباز شریف نے اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں دی گئیں جب کہ مرکزی ملزم گلو بٹ کی رہائی کا مقدمہ بھی شہباز حکومت نے لڑا تھا اور سفاک ملزم کو رہائی دلائی. ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 17 جنوری کا احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے اور مجھ سمیت تمام کارکنان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں شہباز شریف اور رانا ثنا کے استعفے لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے.

 

Share this article

Leave a comment