Friday, 29 November 2024


شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہم اچھا اختتام نہیں کر پائے،سرفراز

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں بھی شکست بہت مایوس کن ہے، فخر نے اچھی بیٹنگ کی تاہم ہم اچھا اختتام نہیں کر پائے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکست پر بہت مایوسی ہوئی، بیٹنگ لائن اعتماد سے عاری نظر آئی اور ہم اچھا اختتام نہیں کر پائے، میچ میں کچھ مثبت چیزیں بھی نظر آئیں، فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کی، انہوں نے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے شاندار اننگز کھیلی وہ ایک بڑے بیٹسمین ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا، انہوں نے اچھی بیٹنگ کی، کولن ڈی گرینڈ ہوم سے قبل بیٹنگ بہتر نہیں رہی اور ہم دباﺅ میں تھے تاہم انہوں نے آتے ہی کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، انہیں اس طرح کھیلتے دیکھنا بہت خاص تھا، وکٹ میں بھی اتنی موومنٹ نہیں تھی جتنی ہم توقع کر رہے تھے، فتح کا کریڈٹ ٹاپ آرڈر کو بھی جاتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment