Friday, 29 November 2024


ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پلیئرز میں کین ولیمسن کپتان، ٹام بروس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، انورا کچن، کولن منرو، گلین فلپس، سیتھ رانس، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی، بین ویلر شامل ہیں۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے، بولٹ آخری ون ڈے میں بھی شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سیتھ رانس کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹم ساﺅتھی کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے جب کہ راس ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ ماﺅنٹ مانگنوئی میں شیڈول ہے۔

 

Share this article

Leave a comment