Friday, 29 November 2024


کراچی میں ڈینگی وائرس کا پھر راج

 

ایمز ٹی وی(صحت) کراچی میں ڈینگی وائرس کے 7کیسز رپورٹ ہوئے اور رواں سال متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد57ہوگئی ہے، جن میں 3کیسز صوبے کے دیگر دیہی اضلاع کے بھی شامل ہیں۔
ڈینگی پری وینشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے جاری اعدادو شمار کے مطابق بدھ کو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں لائے 7افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قبل ازیں بدھ کو ڈینگی پری وینشن اینڈ کنٹرول پروگرام اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے آگاہی سیشن منعقد اور علاقے میں مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے بھی کیا گیاجبکہ ضلع جنوبی کے علاقے کلفٹن کے قریب ٹائرشاپس میں آگاہی پفلٹ تقسیم کیے گئے۔
واضح رہے کہ سال2017میں ڈینگی سے2927 متاثرہ کیس رپورٹ ہوئے اور12افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

 

Share this article

Leave a comment