Saturday, 30 November 2024


شریف خاندان کی نیب عدالت میں پیشی،سماعت 2 بجے تک ملتوی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز ریفرنسز کی سماعت کی ۔ نواز شریف عدالت میں 16ویں مرتبہ پیش ہوئے۔
 
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے، جس پر فاضل جج نے نیب ریفرنسز کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ تینوں ریفرنسز میں مجموعی طور پر 39 میں سے 24 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ آج ہونےوالی سماعت میں دو غیر ملکی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک پر لینے کی تاریخ بھی مقرر کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment