Friday, 29 November 2024


عاصمہ جہانگیر سفرِآخرت پر روانہ

 

ایمزٹی وی(لاہور)معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی میت ان کی رہائش گاہ سے قذافی اسٹیڈیم پہنچا دی گئی ہے جہاں کچھ دیر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی میت قذافی اسٹیدیم پہنچا دی گئی ہے جہاں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ فاروق حیدر مودودی پڑھائیں گے۔ نماز جنازہ پڑھانے کے لیے گراؤنڈ کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیےمعروف سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت وکلا برادری کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جانے والی عاصمہ جہانگیر کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھا تھا اور ان کی تدفین کے دوران قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

 

 

Share this article

Leave a comment