Friday, 29 November 2024


زینب قتل کیس، ملزم کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لےلیا

 

ایمزٹی وی(لاہور)کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس سماعت کی، اس موقع پر ملزم عمران کے وکیل نے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد سلطان کو وکیل مقرر کر دیا گیا جب کہ کل ملزم کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
گزشتہ سماعت پر جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشت گردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر ملزم عمران علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment