Friday, 29 November 2024


سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ایم کیو ایم رہنما سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

 

ایمزٹی وی(کراچی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے میں 7 سال بعد ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
میڈیا زرائع کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا، زبیر عرف چریا کو پیش کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ کمرہ عدالت میں موجود رؤف صدیقی و دیگرملزموں نے صحتِ جرم سے انکارکیا عدالت نے جب کہ مقدمہ میں ضمانت حاصل کرکے مفرور ہونے والے علی حسن کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو 17 فروری کو طلب کرلیا۔

 

Share this article

Leave a comment