Friday, 29 November 2024


تعلیمی اداروں میں پان گٹکا پیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن

 

ایمزٹی وی(تعلیم)تعلیمی اداروں میں پان، گٹکا اورسگریٹ کے استعمال پرپابندی عائد کئے جانے کے بعد پولیس اس پابندی پر عمل درآمد کروانے کیلئے حکمت عملی تیار کررہی ہے جبکہ کراچی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسکول و کالج کے قریب واقع دکانداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ یونیفارم میں موجود لڑکوں کو یہ چیزیں فروخت نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں پان ،گٹکا اور سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد پولیس نے اس پابندی پر عمل درآمد کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے اور جلد ہی کراچی پولیس کے اعلیٰ افسران اور کالجز انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیاجائے گا جس میں حتمی پالیسی تیار کی جائے گی ،جب کہ اس سلسلے میں کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کالجز کے قریب تر دکانوں کے مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ وہ یونیفارم میں موجود لڑکوں کو ایسی اشیاء فروخت نہ کریں ،جبکہ کراچی پولیس کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومتی اداروں کے ساتھ والدین کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں بری صحبت سے بچائیں۔

 

Share this article

Leave a comment