Friday, 29 November 2024


جامعہ اردو میں پہلی بار نڈوومنٹ فنڈ کا قیام

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی میں انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے سینیٹ کا اجلاس 8؍مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے
وفاقی اردو یونیورسٹی میں انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کا آئیڈیا موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین نے پیش کیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے مالی معاملات کو مستحکم بنانا ہے، اردو یونیورسٹی کراچی میں واقع پہلی سرکاری یونیورسٹی ہو گی جس کا انڈوومنٹ فنڈ قائم ہو گا کیونکہ کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر کئی سرکاری یونیورسٹیز میں یہ فنڈ قائم نہیں کیا گیا ہے ،اردو یونیورسٹی میں انڈوومنٹ فنڈ کے لیے رقم الحاق شدہ کالجوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے حاصل کی جائے گی، اردو یونیورسٹی کو الحاق شدہ کالجوں سے ایک کروڑ روپے ملتے ہیں، موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین جب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے تو انہوں نے 4؍سال کے دوران انڈوومنٹ فنڈ کو 56؍کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب روپے کردیا تھا۔
اجلاس میں اسلام آباد کیمپس کی تعمیر کے سلسلے میں ٹینڈر کارروائی پر غور کیا جائے گا جبکہ رجسٹرار، انچارج اسلام آباد کمپلیکس اور رئیس کلیہ انجینئرنگ کے معاہداتی تقرری کی توثیق کی جائے گی، اجلاس میں نامزد کمیٹی کے 8؍فروری کے منعقدہ اجلاس کی روداد کا جائزہ و سفارشات کی توثیق کی جائے گی جبکہ جی آر ایم سی کے اجلاس میں پیش کیے بغیر ایم فل/ پی ایچ ڈی کے طلبہ کو خط کے اجرا کے لیے موصولہ مقالا جات کی جانچ پڑتال کےلیے رپورٹس کھولنے کا اختیار شیخ الجامعہ کو دینے کی منظوری دی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment