Friday, 29 November 2024


محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ایمز ٹی وی اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، شہرقائد میں آج سورج سوا نیزے پر رہے گا۔کراچی میں سورج نے اپنے تیور دیکھانا شروع کردیے ، شہر کا پارہ اچانک 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا ماہرین کے مطابق اگر گرمی سے بچنا ہے تو صبح سویرے ڈھیر سارا صاف پانی پئیں اور بچوں کو بھی اسکول جانے سے پہلے زیادہ سے زیادہ پانی پلا کر بھیجیں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے اور شمال یا مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں شہر میں چل سکتی ہیں۔کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

 

 

Share this article

Leave a comment