Friday, 29 November 2024


نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھجوانے کی کوشش پر شدید تحفظات ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں فواد چو ہدری، اسدعمر،شفقت محمود، بابر اعوان اور دیگر اہم رہنما شریک ہو ئے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، شریف خاندان کے خلاف کیسز، وزیر اعظم کی جانب سے چئیر مین سینیٹ سے نہ ملنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں پارٹی کی ممبر سازی مہم اور آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ پی آئی ٹی ترجمان کے مطابق نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھجوانے کی کوشش پر شدید تحفظات ہیں ۔ شریف خاندان کے لئے کسی بھی قسم کا این آر او قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment