Friday, 29 November 2024


گھر کے سربراہ نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا

 

ایمز ٹی وی ( گجرات)گھریلو تنازعے پر ایک شخص نے گھر کے 5 افراد کو قتل کر نے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے علاقے بھدر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھریلو تناز ع پر گھر کے 5 افراد کو قتل کیا اورخود کو گولی مار لی ۔

ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہو ئی ہے جو نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ تھا۔ڈی ایس پی کھاریاں کے مطا بق ملز م کی بھا بھی چند روز قبل بیٹی اور بیٹے کے ساتھ گجرات آئی تھی ۔ ملزم نے ایک ہی پستول سے گھر کے تمام افراد پر فائرنگ کردی جس سے اس کی 7 سالہ بیٹی ، ایک بھتیجی، 2 بھتیجے اور بھا بھی گو لیو ں کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے جب کے ملزم کی بہن ، بیوی اور ماں نے بھا گ کر جان بچائی۔

پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا اور واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment