Saturday, 30 November 2024


تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں۔
لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے جمہوری دور میں ناقابل قبول ہیں، تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے۔
 
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے 2 بار فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اور آج صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment