Friday, 29 November 2024


کراچی کا معیارِ تعلیم بدترہونےکاخدشہ

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)کراچی کے سینئر سائنس ٹیچرز کا ہنگامی اجلاس 18اپریل کو مقامی اسکول میں ہوا، جس میں عملی امتحانات میں ڈپٹی ایڈیشنل اور ہیڈ کی سہولتوں کو ختم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے قبل عملی امتحانات میں ایکسٹرنل کو ختم کیا گیا اس سے عملی امتحانات کا جو حال ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اس اقدام کے بعد تمام اسکول مادر پدر آزاد ہو جائیں گے اور سائنسی تدریس کی بنیاد ہی ختم ہو جائے گی اور کراچی کا معیار تعلیم جو کہ پہلے ہی بدتر ہے بدترین ہو جائے گا۔
دریں اثناء اساتذہ نے اس بات پر بھی بے چینی کا اظہار کیا کہ بورڈ نے بنا کسی مشاورت یکطرفہ فیصلہ کر کے ایک عجیب و غریب صورت حال پیدا کر دی ہے جس سے مزید بدعنوانی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ڈپٹی اور ہیڈز کے پہلے بے فعال رکھا گیا اور بعد میں اسی بات کو جواز بنا کر ان کا کردار ختم کرنے کے لئے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ اساتذہ پر ڈال دیا ہے۔ اساتذہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اگر بورڈ انتظامیہ نے اپنا رویہ یہ تبدیل نہ کیا تو اساتذہ کوئی بھی سخت فیصلہ کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment