Friday, 29 November 2024


نقیب اللہ قتل کیس کا مرکزی ملزم " راؤ انوار ہے

 

ایمزٹی وی(کراچی) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں پولیس نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔
ضمنی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے وقت راؤ انوار ہی پولیس پارٹی کی قیادت کررہے تھے۔ اس حوالے سے ضلع وسطی کے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد نے سپریم کورٹ کے احکام پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیادوں پر ضمنی چارج شیٹ جمع کرادی ہے
عینی شاہدین کے بیانات اور ثبوت و شواہدکے مطابق راؤ انوار نے ہی اس مبینہ پولیس مقابلے میں ’’مرکزی کردار ‘‘ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران راؤ انوار اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہے۔

 

Share this article

Leave a comment