Saturday, 30 November 2024


وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ نمبر 73/18

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال حملے کا مقدمہ تھانہ غریب شاہ میں اے ایس آئی محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ کا نمبر73/18 ہے۔
ایف آئی آرکے مطابق وفاقی وزیرداخلہ پر فائرنگ نارروال میں جلسہ ختم ہونے پر کی گئی، احسن اقبال پر قتل کی نیت سے 30 بور پستول سے سیدھا فائر کیا گیا، واقعے کے بعد موقع پربھگدڑ مچ گئی جب کہ ملزم اسلحہ سمیت موقع سے گرفتارکرلیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کا ایک اور مبینہ ساتھی بھی گرفتار کرلیا ہے۔
دریں اثنا نارووال میں احسن اقبال پر حملے کے خلاف تاجر تنظیموں نے شٹرڈاون ہڑتال کی جب کہ سماجی وکاروباری تنظیموں نے احسن اقبال سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلیاں بھی نکالیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے حملہ آورکوبھی گرفتارکرلیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment