Friday, 29 November 2024


تاریخی فتح کے بعد بھی کرکٹ ٹیم پرجرمانہ عائد

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا ہے، کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 30,30 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے آن فیلڈ امپائرز پال رائفل، راڈ ٹکر اور فورتھ امپائر روب بیلی کی جانب سے سرفراز الیون پر مقررہ وقت میں 3 اوورز کم کروانے پر جرمانہ کی سزا سنائی، آئی سی سی قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی اوور 10,10 فیصد جبکہ کپتان کو ڈبل جرمانہ کیا جاتا ہے۔
اگر پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں 12 ماہ کے دوران دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان کو ایک میچ میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔

 

Share this article

Leave a comment