Friday, 29 November 2024


کراچی میں سورج آگ برسانے لگا

ایمزٹی وی(کراچی)شہر میں آج رواں برس اب تک کا سب سے گرم ترین دن تصورکیا جارہا ہے اوردن 12 بجے ہی درجہ حرارت44 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ دن 12 بجے ہی شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوزکرگیا ہے جب کہ ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا بالکل بند ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے، آج شہر میں سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات کو بھی برقرار رہے گی اور جمعے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہوگی۔
معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

 

Share this article

Leave a comment