Saturday, 30 November 2024


یوم حضرت علی کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

 

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علی کے موقع پر 6 جون کو کراچی اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں شہروں میں پابندی صرف 21 رمضان کو یوم علیؓ کے لیے عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment