Friday, 29 November 2024


انٹر کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی تصدیق کے عمل کا طریقہ کار تبدیل

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی تصدیق کے عمل کو شفاف اور مزید معتبر بنانے کیلئے طریقہ کار تبدیل کردیا ہے، اب تک رائج طریقہ کار کے مطابق انٹر میں کامیاب ہونے والے طلباء کے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی تصدیق کیلئے پہلے فوٹو کاپی پر اسٹمپ لگائی جاتی تھی۔

تصدیق کے نئے طریقہ کار کے تحت یکم ستمبر2018ء سے سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی پر پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپوائے گئے سیکورٹی فیچرز کے حامل خصوصی ٹکٹ چسپاں کیے جائیں گے۔یاد رہے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی جعلسازی روکنے کیلئے 2017ء سے مارکس شیٹس کا اجراء پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کارپوریشن سے حاصل کیے گئے سیکورٹی فیچرز کے حامل خصوصی پیپر پر کررہا ہے جبکہ سالانہ امتحانات سے ایڈمٹ کارڈز بھی پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کارپوریشن کے انہی خصوصی پیپرز پر پرنٹ کیے جارہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment