Friday, 29 November 2024


انٹرمیڈیٹ بورڈ کی نئی داخلہ کمیٹی تشکیل

 

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے نئے تعینات کیے جانے والے سیکریٹری کالجز پرویز سیہڑ نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں داخلہ کمیٹی تبدیل کردی ہے اور فوری طور پر نئی تجربہ کاراور سینئر پروفیسرز پر مشتمل داخلہ کمیٹی قائم کردی ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر کالجزکراچی پروفیسر معشوق بلوچ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈی جے کالج کے پرنسپل پروفیسرسلیم غوری کو کمیٹی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اراکین میں آدمجی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر معظم حیدر،گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد کے پرنسپل نوید احمد ہاشمی،ملیر کینٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر سید شباہت رضا زیدی،پریمئیر کالج کے پرنسپل پرفسیر راحت علی، ڈائریکٹر انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن مراد علی راحموں، ڈپٹی ڈائریکٹرپرائیویٹ انسٹی ٹیوشن /فوکل پرسن محمد افضال، ،پرنسپل عائشہ باوانی کالج ڈاکٹر قاسم راجپررکن ہوں گے جب کہ سائنس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل جاوید احمد شیخ اور پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج سرور شاہ شکایات کے 

ازالے کے حوالے سے بطور فوکل پرسن کام کریں گے۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہڑ کے مطابق کراچی کے کالجز میں گیارہویں جماعت میں داخلہ کے حوالے سے مرکزی داخلہ کمیٹی کے لئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جب کہ پرانا جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سکریٹری کالج ایجوکیشن نے اراکین داخلہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیپ فنڈ میں موجود رقم کی بندر بانٹ کی جانے والی کوششوں کا سخت نوٹس لیا اور کہا کہ کیپ فنڈ اپنی جگہ قائم رہے گا۔

 

 

Share this article

Leave a comment