Friday, 29 November 2024


پومپیو ،خان ملاقات پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا نئی حکومت کی اولین ترجیح

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے لیے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بھی بات کی گئی۔ مائیک پومپیو کی زیر قیادت وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو دفتر خارجہ پہنچے جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پاک امریکا تعلقات کو ازسرنو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

Share this article

Leave a comment