Friday, 29 November 2024


نجی تعلیمی اداروں کو آئندہ سیشن 2019-20 کو فیس میں اضافے کیلئے ایک شیڈول جاری

کراچی:ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ، ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام نجی تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ 5فیصد سے زائد فیس میں اضافہ وصول نہ کرےاور رولز7(3)کے تحت پیشگی اجازت حاصل کرے اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو آئندہ سیشن 2019-20 کو فیس میں اضافے کیلئے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

جس کے مطابق فیس میں اضافے کیلئے نجی تعلیمی ادارے اپنی درخواست ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں گے۔ اسکولز کی فیس میں اضافے کے احکامات 25مئی2019تک جاری کردئیے جائیںگے اور اگر کسی اسکول کی درخواست مسترد کی جائے گی

 تواسے بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔دئیے گئے شیڈول کے بعد کوئی بھی درخواست قابلِ قبول نہ ہوگی۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن (ریگولیشن اینڈ کنٹرول )رولز2005کی شق 7(3) برقرار ہے اور یہ نافذالعمل رہے گی ،خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن فوری منسوخ کردیئے جائینگے۔ اورمتعلقہ امتحانی اتھارٹی کو بھی مطلع کردیا جائے گا تاکہ ایسے اداروں کو امتحان میں شریک نہ کیا جاسکے۔

Share this article

Leave a comment