Friday, 29 November 2024


انٹر سال اول کے داخلہ فارم کی آخری تاریخ مقرر

 

کراچی:  کراچی میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لیے مرکزی داخلہ کمیٹی کو اب تک 77652داخلہ فارم موصول ہوئے ہیں، سب سے زیادہ فارم کلیہ تجارت(کامرس) کے جمع ہوئے جن کی تعداد 27215ہے، پری انجینئرنگ کی 20492،پری میڈیکل کی 16051،کمپیوٹر سائنس کی 6879آرٹس کی 6951اور ہوم کنامکس کی صرف 64 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

مرکزی داخلہ کمیٹی کے فوکل پرسن محمد افضال کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12ستمبر رکھی گئی ہے۔ دریں اثنا سیکرٹری کالج نے مرکزی داخلہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا

جس میں سیکرٹری کالجز نے کراچی کے کالجز میں مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلہ فہرستوں کے اجراء کی تاریخ مقرر کی جس کے تحت تمام فیکیلٹیز کی فہرستوں کا اجراء 15ستمبر تک یقینی بنایا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment