Friday, 29 November 2024


ماڈل ایان علی ڈیڑھ سال سے عدالت سے غیر حاضر، عدالت نے فیصلہ سنادیا

 

راولپنڈی: کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، کسٹم عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم  ہر بار کی طرح ماڈل ایان علی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار طلبی کے باوجود ملزمہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پیش نہیں ہورہی۔

عدالت نے ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے 6 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر انہیں آئندہ سماعت پر پیش نہ کیاگیا تو مزید سخت کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Share this article

Leave a comment