لاہور: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کے لئے روانہ ہوگئے جب کہ پرول پر رہائی کی مدت آج شام 4 بجے ختم ہوجائے گی۔
بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پرول پر رہائی کی مدت آج شام 4 بجے ختم ہوجائے گی، سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں، راولپنڈی پہنچنے پر تینوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لیے پرول پر رہا کیا تھا تاہم بعد میں رہائی میں 5 روز کی توسیع کردی گئی تھی۔