Friday, 29 November 2024


ایوان بالا میں ضمنی بجٹ مسترد

اسلام آباد: ایوان بالا میں حزب اختلاف کے اراکین نے ضمنی بجٹ کو بلیک اکانومی اور عوام دشمن قراردیتے ہوئے مسترد کردیا جبکہ حکومت کے اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے رکن نے ضمنی بجٹ میں ان کے ساتھ طے شدہ 6 نکات میں سے کسی کے لیے کچھ نہ رکھنے پر حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ہے۔

سینیٹ میں اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت کی جانب سے مختصر عرصے کے دوران گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔

ایوان بالا میں ضمنی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا یہ بجٹ اسٹیٹس کو سے بھی بدترین بجٹ ہے، یہ تو روایتی بجٹ بھی نہیں، فنانس منسٹر نے عوام سے بہت وعدے کیے تھے مگر یہ منی بجٹ کیا ہے۔ آپ تو تبدیلی کے دعویدار تھے، کہیں پھر یو ٹرن نہ لینا پڑے جس طرح آج ریڈیو بلڈنگ کے حوالے سے یو ٹرن آیا ہے، ملک میں معاشی بے یقینی کی صورتحال ہے، حکومت کو معلوم نہیں کہ اسٹاک ایکسچینچ سے روپے باہر جارہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment