Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی کا پڑوسی ملک کے ساتھ 5 سالہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جامعہ کراچی میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی زیر صدارت  کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا چھٹا بورڈ اجلاس وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جامعہ کراچی اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے مابین دوسرے پانچ سالہ مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جبکہ پروفیسرڈاکٹر ڈِنگ رینزہونگ سیکریٹری سچوان نارمل یونیورسٹی چین، نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔

مذکورہ مفاہمتی یاداشت کا مقصد جامعہ کراچی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں میں بہتری لانا ہے۔اس موقع پر پاکستانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصرالدین خان اور چینی ڈائریکٹر پروفیسر لی یونگ نے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی ۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک انتہائی تیزی سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن رہاہے۔

انہوں نے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں سی پیک سیل کے قیام کی تجویز پیش کی جس کے ذریعے صوبہ سندھ میں ہونے والی سی پیک کے سلسلے میں پیش رفتوں سے آگاہی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے جامعہ کراچی میں چائینز لینگویج اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کھولنے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو بہترین رہائشی سہولیات کی

فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے اور جلد جامعہ کراچی اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے مابین فیکلٹی ایکسچینج پروگرام بھی شروع ہوجائیں گے ۔

 

Share this article

Leave a comment