لاہور:عوامی رکشہ یونین نے ٹریفک وارڈنز کے رویے کے خلاف کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق رکشہ یونین کے احتجاج کے باعث میٹرو ٹریک بلاک ہوگیا۔جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیااور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈنز بلاجواز چالان کررہے ہیں۔ٹریفک ترجمان کا کہنا ہے کہ کریک ڈاﺅن لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔