Friday, 29 November 2024


مخلوط ڈانس کے خلاف وائس چانسلر کے آئی یو نے نو ٹس لے لیا

گلگت بلتستان : قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر نے گلگت کے مقامی ہو ٹل میں ہونے والی تقریب میں kIUکے طلباءکی شرکت کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی قاقائم کردی ۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق 23اکتوبر کو ہونے والی اس تقریب کا KIU سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یونیو ر سٹی تر جما ن کا مزید کہنا تھا کہ وہاں شریک ہونے والے طلباءنے نہ تو انتظامیہ سے اجازت لی ہے اور نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کے علم میں یہ بات تھی۔تاہم وائس چانسلر نے معاملے کا سختی سے نو ٹس لے کر ڈین سو شل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان کی سر براہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،جس میں رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون اور ڈائریکٹر جنرل کو آرڈینیشن میر تعظیم اختر شامل ہیں۔وائس چانسلر نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اس معاملے کی تحقیقات کریں ،وہ جس کی اجازت سے اس تقریب میں شریک ہوئے ہیںتو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے علاقائی و مذہبی رواےات کے بر خلاف محرم الحرام کے اےام میں ایسی تقریبا ت کی شدید مذمت کی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment